• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا اپنی والدہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ

Bilawal Decides To Contest Election On His Mothers National Assembly Seat
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری لاڑکانہ کی نشست این اے 207 سے ضمنی انتخاب لڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ سے انتخابات میں حصہ لوں گا، وقت کا تعین پارٹی کرے گی، پارلیمنٹ ہی ہماری اصل طاقت ہے، اسے مضبوط کرنا ہے۔

بلال کا کہنا ہے کہ 2018 میں عوام کی مددسےچاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کاوزیراعلیٰ ہوگا، 2018 میں عوام کی مدد سے ملک کا وزیراعظم بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر تک 4مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، ہمیں ایک جان دار اور قابل وزیرداخلہ چاہیے۔
تازہ ترین