• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش لیگ :بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا ٹکراؤ آج ہوگا

Spenish League Barcelona And Real Madrid Face To Face Today
فٹبال کی دنیاکی دو بڑی ٹیموں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا ٹکراؤ آج ہوگا،ایک سیر تو دوسرا سوا سیر،ایک لیون میسی کی ٹیم تو دوسری کرسٹیانو رونالڈو کی۔

اسپینش لیگ میں دونوں ٹیمیں اب تک 13 ، 13 میچز کھیل چکی ہیں، ریال میڈرڈ 33 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بارسلونا 27پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بارسلونا کے پاس لیوس سواریز، انیسٹا اور نیمار جیسے ہتھیار ہیں تو ریال میڈرڈ میں کریم بیزنیما، موراٹا اور گریتھ بیل شامل ہیں، بارسلونا کے کوچ لیوس اینرک اور ریال کے کوچ زیڈان بھی اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔

ایل کلاسکو کا کلاسک میچ آج رات 8بجکر 15 منٹ پر پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین