• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Adviser For Foreign Affairs Sartaj Aziz Reaches India
مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارت پہنچ گئے، وہ خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچے ہیں جہاں وہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مشیر خارجہ آج رات بھارتی وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت بھی کریں گے، عشائیے کے موقع پر مشیر خارجہ کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا امکان ہے۔

اس سے قبل مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جانے کا اپنا پروگرام اچانک تبدیل کردیا، پہلے انہیں کل صبح امرتسر جانا تھا لیکن صبح دھند اور خراب موسم کے خدشے کے پیشِ نظر وہ آج شام ہی بھارت روانہ ہوگئے۔

ہارٹ آف ایشیاء کی سائیڈ لائن پر بھارت سے مذاکرات کے لیے پاکستان کی آخری کوششیں جاری ہیں اور پاکستان کہہ چکا ہے کہ وہ سائیڈ لائن پر پاک بھارت مذاکرات کا کھلے دل سے خیر مقدم کرے گا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بات چیت کرنے سے بھارتی انکار کی برف پگھلے گی؟ کیا سائیڈ لائن مذاکرات ہوں گے؟
تازہ ترین