• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان بھارت ایئرکارگو سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Afghan India Air Cargo Service Decided To Start
پاکستان کے بغیر بھارت اور افغانستان کی تجارت ترقی نہیں پاسکتی، دونوں ممالک ایئر کارگو سروس شروع کریں گے، جس کے لیے پاکستان کی فضائیں استعمال ہوں گی۔

اخباری اطلاعات کے مطابق امرتسر میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے دوران ایئرکارگو سروس کے آغاز کا اعلان متوقع ہے۔

افغان ادارے کے ڈی جی کے مطابق دو ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کی صلاحیت زمینی راستے سے ملنے والی اجازت کے مقابلے میں کہیں زائد ہے، اس لیے ایئرکارگو سروس شروع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کابل اور دہلی میں سہولتیں مہیا کی جائیں گی، دوسری جانب بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کام جاری ہے۔
تازہ ترین