سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ انہیں عوام کی مرضی سے پیپلزپارٹی میں عہدہ دیا گیا ہے،میں پیپلز پارٹی کا شکرگزار ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ کراچی اور پارٹی کی خدمت کریں گے۔
اس سوال پر کہ آپ نے سیاست سے توبہ کرلی تھی؟ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ وقت بدلتا رہتا ہے،میرا فرض ہے کہ میں اس ملک کے لیے کچھ کروں۔