• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا کرنسی بحران،پاکستانی سفارت کار بھی متاثر

Currency Crises In India Affects Pakistan Ambassador
بھارت میں کرنسی بحران سے پاکستانی سفارت کار بھی متاثر ہورہے ہیں،نئی دہلی میں بینکوں نے پاکستانی سفارتکاروں کو کیش دینے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کو تحریری شکایت کی ہے، سفارت کاروں کے ساتھ ایسا رویہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں نے جب بینکوں میں ڈالرز تبدیل کراکے بھارتی کرنسی مانگی تو بینک اسٹاف نے انہیں کیش دینے سے صاف انکار کردیا،پاکستانی ہائی کمیشن نے کیش نہ ملنے کا معاملہ باضابطہ طور پر بھارت کی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھایا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں سے کیش جاری کرنے کے انکار کے بعد انہیں مشکلات کا سامنا ہے اور پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ایسا سلوک ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، اس سلسلے میں بھارتی وزارت خارجہ کو تحریری شکایت کی گئی ہےاور کہا گیا ہے کہ معاملہ جلد از جلد حل کرایا جائے ۔
تازہ ترین