• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں پاکستان نے روایتی کرکٹ نہیں کھیلی، معین خان

Pakistan Did Not Play Traditional Game In New Zealand Moeen Khan
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں پاکستان نے روایتی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں کبھی تسلسل نہیں رہا،لیکن اس کی وجہ اس کا جارح مزاج کھیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقابل نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کہیں بھی جارح مزاج نظر نہیں آیا، جبکہ بولرز بھی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی ہوئی۔

سابق کپتان نے بیٹسمینوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بیٹسمینوں نے مثبت کرکٹ نہیں کھیلی جو ٹیم کی ناکامی کی ایک وجہ بنی۔
تازہ ترین