• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا تائیوان کی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، چین ناراض

Trump Phones To Taiwani President China Angry
امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور تائیوان کی صدر سائی انگ وین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس پر چین برہم ہوگیا اور اس نے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر اور تائیوانی صدر کے درمیان رابطے پر امریکا کو شکایت ریکارڈ کرادی ہے،چین تائیوان کو منقطع صوبے کےطور پر دیکھتا ہے۔

1979ء میں متعین کی گئی امریکی پالیسی میں امریکا نے تائیوان سے باضابطہ تعلقات منقطع کر لئے تھے، ٹرمپ ٹرانزیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اور تائیوان کی صدر تسائی انگ ون نے سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی سے متعلق قریبی تعلقات پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ تائیوان امریکا کا اہم ترین اتحادی ہے۔
تازہ ترین