• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2 Billion Rubles Theft At Russian Central Bank Via Hacking
کمپیوٹر ہیکرز نے کارروائیاں تیز کر دیں، روس کے مرکزی بینک کے اکائونٹ سے دو ارب روبل چوری کرلیے۔

ہیکرز روسی سینٹرل بینک کےسسٹم میں ایک صارف کی معلومات کے ذریعے داخل ہوئے اور چوری کی، چوری کی گئی رقم کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3 ارب 25 کروڑ روپے بنتی ہے۔

اس سے پہلے رواں سال فروری میں ہیکرز نے امریکی سینٹرل بینک کے سسٹم سے بنگلا دیشی مرکزی بینک کے ساڑھے آٹھ ارب روپے چوری کیے تھے۔
تازہ ترین