• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی پنجاب کی ترکی کے شہر قیصری پہنچ گئے

Cm Punjab Reaches Turkeys City Qaiseri
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ترکی کے صنعتی شہر قیصری پہنچ گئے ہیں۔ ایئر پورٹ پر ڈپٹی گورنر ذکریا جونے نے پرتپاک استقبال کیا۔

استقبال کے لیے آئے صوبے قیصری کے ڈپٹی گورنر نے شہباز شریف سے کہا کہ وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے استقبال کے لیئے آئے ہیں۔

ذکریا جونے نے کہا کہ پاک ترک دوستی کو مضبوط بنانے میں آپ جو کردار ادا کر رہے ہیں، وہ ہر اعتبار سے قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وہ جب بھی ترکی آتے ہیں، پہلے سے زیادہ محبت ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی میں بڑھتا ہوا تعاون نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب اتوار کو عبداللہ گل میوزم اور لائبریری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، جس کا افتتاح ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کریں گے۔
تازہ ترین