• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں صارفین واٹس ایپ سے محروم ہونے کے قریب

Whatsapp To Close For Millions Of Users
اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اب دنیا بھر میں کروڑوں فونز پر یہ ایپ کام نہیں کرسکے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال کے شروع میں اعلان کیا گیا تھا کہ متعدد ڈیوائسز پر ایپ سپورٹ 2016 کے آخر تک ختم کردی جائے گی .

جس کے بعد ان پر اس چیٹ ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ اس میسنجر کی سپورٹ تمام بلیک بیری فونز، آئی فون تھری جبکہ کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ختم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ سپورٹ دسمبر میں کسی وقت بھی ختم کردی جائے گی، جس سے بلیک بیری کا ہر فون متاثر ہوگا چاہے اس میں نیا بلیک بیری 10 سسٹم ہی کیوں نہ موجود ہو۔

اس طرح نوکیا S40، نوکیا S60، ہر وہ فون جو اینڈرائیڈ 2.1 یا 2.2 اور ونڈوز 7.1 پر چل رہا ہوگا اس پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوجائے گی۔

ان تمام ڈیوائسز کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اور اس فیصلے سے وہ ضرور متاثر ہوں گے ۔ واٹس ایپ کا کہنا تھا یہ فونز استعمال کرنے والے صارفین سال کے ختم ہونے سے قبل نئی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں۔

کمپنی کے بقول اس فیصلے سے سروس میں مزید سکیورٹی ٹولز اور نئے فیچرز کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین