• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کو اگر ٹنڈولکر کو بھی اغوا کرنا پڑا تو وہ کریں، ڈیوڈ کیمرون

Kidnap Tendulkar If Needed For England Team Performance David Cameron
برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے اگر سچن ٹنڈولکر کو اغوا بھی کرنا پڑا تو وہ کریں گے۔

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ان دنوں بھارت میں سیاسی رہنماوں کی کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی ان دنوں ہندوستان میں ٹیسٹ میچز کھیل رہی ہے، جہاں اسے شکست کا سامنا ہے۔

انگلیںڈ ٹیم کی خراب پرفارمنس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی بہتری کیلئے ضرورت پڑنے پر وہ عظیم سچن ٹنڈولکر کی خدمات جبری طور پر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین