• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسین بولٹ نے چھٹی مرتبہ آئی اے اے ایف ایوارڈ جیت لیا

Usain Bolt Wins Iaaf Award For 6th Time
9مرتبہ اولمپک چیمپئن بننے والے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ چھٹی مرتبہ آئی اے اے ایف ایوارڈ جیت گئے ہیں۔

رواں برس منعقد ہونے والے ریو اولمپکس میں یوسین بولٹ 9گولڈ میڈلز حاصل کرکے یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز موناکو میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئر مین نے یوسین بولٹ کو ایوارڈ پیش کیا تھا۔

دوسری جانب ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی الماز ایانا خاتون ایتھلیٹ کی کٹیگری میں ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔
تازہ ترین