• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکلینڈ: گھر میں آگ لگنے سے 40افراد کی ہلاکت کا خدشہ

Fire At Party In Oakland House Nearly 40 Dead
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا میں ایک گھر میں پارٹی کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں 40افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے شہر اوک لینڈ میں ایک گھر میں پارٹی کے دوران آگ لگ گئی تھی۔ حکام کے مطابق ڈانس پارٹی گھر کے وئیر ہاؤس میں جاری تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں تھیں۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مقامی حکام نے 9افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ 25سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ شاید وہ بھی جل کر ہلاک ہوگئے ہوں ہونگے۔
تازہ ترین