• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Merchant Arrested For Hiding Black Money
تیرہ ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا کالادھن گھر میں چھپا کر رکھنے والے گجراتی تاجر مہیش شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مہیش شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے مختلف لوگوں کے تیرہ ارب86 کروڑ سے زائد رقم ٹیکس سے بچنے کے لیے گھر میں رکھی ہوئی تھی۔

حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بعد اس نے رقم کو ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور پھر اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔ کل مہیش شاہ اچانک سامنے آ گیا اور ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ اسے ان لوگوں نے ہی اس بات پر آمادہ کیا تھا کہ وہ اس رقم کو ظاہر کردے تاکہ اسکیم کے تحت اسے کمیشن بھی مل سکے۔

مگر میڈیا سے بچنے کے لیے وہ روپوش ہوگیا تھا۔ بعد میں پولیس نے اسے میڈیا کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔ مہیش کا کہنا تھا کہ وہ انکم ٹیکس افسران کو ان لوگوں کے نام بتانے کے لیے تیار ہے جن کا یہ کالا دھن ہے۔
تازہ ترین