• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم: 2پولیس اہلکاروں کے جھگڑے میں ایک ہلاک

2 Policeman Clash Over Minor Issue In Jhelum 1 Killed
جہلم میں تھانہ سٹی کے 2پولیس اہلکاروں میں معمولی تکرار پر جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کے دوران ایک اہلکار نے دوسرے کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار جہلم کے علاقہ لالازار میں گشت پر مامور پولیس وین میں سوار تھے۔ معمولی تکرار پر دونوں جھگڑ پڑے۔

جھگڑے کے دوران کاشف بٹ نامی اہلکار نے منور نامی اہلکار پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے منور موقع پر ہی جاں بجق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزم کاشف بٹ موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے فرار ملزم کاشف بٹ کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین