• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹ ونسلیٹ کی فلم’کولیٹرل بیوٹی‘کا نیا ٹریلر

New Trailer Of Collateral Beauty
معروف اداکار وِل اسمتھ اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی نئی ہالی ووڈڈرامہ فلم ’کولیٹرل بیوٹی ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ فرینکل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو کے گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے کے بعد خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار معروف اداکار وِل اسمتھ ، اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اورہیلن میرن نبھارہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کیرا نائٹلے، ایڈورڈ نورٹن، مائیکل پینا اور نومی ہیرس شامل ہیں۔

مائیکل شوگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 16دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین