• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن جلد شروع کئے جائینگے

Kidney Transplant Operations In Quetta Soon
بلوچستان میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے خوشخبری ہے کہ کوئٹہ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن جلد شروع کردئیے جائیں گے۔

گردوں کے ٹرانسپلانٹ آپریشن کوئٹہ میں صوبائی حکومت کے تحت بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرویورولوجی میں کئے جائیں گے۔

ترجمان انسٹی ٹیوٹ کےمطابق مریضوں کو کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کی سہولت مفت مہیاکی جائےگی، کوئٹہ میں سہولت کےبعدٹرانسپلانٹ کےلئے مریضوں کو دیگر صوبوں کوجانےکی ضرورت نہیں رہےگی۔اس حوالے سے ضروری بندوبست کیاجارہاہے۔

یاد رہے کہ نجی شعبے میں ایک مریض کے کڈنی ٹرانسپلانٹ پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیںاور اس کےلئے کوئٹہ اور اندرون صوبہ سے مریضوں کو کراچی یا لاہور جاناپڑتا ہے۔
تازہ ترین