• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنزایشیا کپ،بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

India Elected To Bat In Women Asia Cup
بنکاک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلا جا رہا ہے ، بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بینکاک میں جاری ایشیا کپ میں ٹیم پاکستان نے ایک دو نہیں چار ٹیموں کو زیر کیا ہے۔ سری لنکا،بنگلا دیش ،نیپال اور تھائی لینڈ سب کو مات دی ، البتہ بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن آج ایونٹ کے فیصلہ کن میچ میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

گرین شرٹس پر امید ہیں کہ بھارت کو ہرا گروپ میچ کی شکست کا حساب چکتا کر دیں گے۔
تازہ ترین