• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:دوران پرواز جھگڑا ،2خواتین زیر حراست

Lahore Two Women Scuffle On Flight
لاہورایئرپورٹ پرسیکیورٹی حکام نےمانچسٹرسےآنےوالی2خواتین کو حراست میں لےلیا،دونوں خواتین نےدورانِ پروازجھگڑاکرتےہوئے ایک دوسرے کےبال نوچےتھے۔

ایئرپورٹ حکام کےمطابق مانچسٹربرطانیہ سےلاہورآنےوالی پی آئی اے کی پرواز میں 2خواتین نےجھگڑا شروع کر دیا،اور ایک دوسرے کےبال نوچے،مسافروں اور جہاز کےعملے نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، جھگڑالو خواتین ایک دوسری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتی رہیں۔

پرواز لاہور ایئرپورٹ پر اتری تو پائلٹ کی شکایت پر سیکیورٹی حکام نے دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا،خواتین کے نام آسیہ بتول اور عظمیٰ اویس معلوم ہوئے ہیں۔
تازہ ترین