• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India Wins Womens T20 Asia Cup
ویمنزٹی 20ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 17رنزسے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان ٹیم 122رنز کے ہدف کے تعاقب میں 104رنز بناسکی۔

ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گراؤنڈ، بنکاک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے متھالی راج نے شاندار ناقابل شکست 73رنز بنائےجبکہ جھولان گوسوامی نے 17رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکی۔

پاکستان کی طرف سے انعم امین نے دوجبکہ ثناء میر اور سعدیہ یوسف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 104رنز پر ڈھیر ہوگئی، بسمہ بتول25اور جویریہ خان 22رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔

بھارت کی طرف سے ایکتا بشت نے دو جبکہ انوجا پاٹیل، جھولان گوسوامی، شیکھا پانڈےاور پریتی بوس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
تازہ ترین