• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منی چینجر جاوید خانانی عمارت سے گر کر جاں بحق

Javed Kalia Died After Falling From Building In Karachi
کراچی کے نامور منی چینجر جاوید خانانی زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئے ، ان کی لاش بزنس پارٹنر نے اسپتال پہنچائی ،گھر والے کرنٹ لگ کر گرنے کا کہہ کر میت پوسٹ مارٹم کے بغیر اسپتال سے لے گئے۔
ایس پی ڈاکٹر فہد نے جیو نیوز کو بتایا کہ واقعے کے وقت بہادرآباد میں زیر تعمیر عمارت جو خانانی کی ہی ملکیت ہے،اس کی آٹھویں منزل پر جاوید خانانی کے ساتھ ایک پارٹنر بھی موجود تھے ، واقعہ خودکشی لگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاوید خانانی کا چشمہ اور چپلیں عمارت کی چھت ہی پر پڑی تھیں، تحقیقات کر رہے ہیں، بزنس پارٹنرز کو شاملِ تفتیش کریں گے جبکہ 15افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاوید خانانی پر منی لانڈرنگ کے مقدمات تھے اور تحقیقات جاری تھیں ،وہ خاموشی سے آئے اور اوپر کی منزلوں کی طرف گئے ۔
اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کو بتایا کہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے جاوید خانانی عمارت سے گرے۔عینی شاہدین کے مطابق واقعے سے پہلے ٹرانسفارمرپھٹنے کی آواز سنی گئی جبکہ اس وقت جاوید خانانی کے ہمراہ ایک یا دو پارٹنر بھی موجود تھا۔
تازہ ترین