• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال

Warm Welcome Of Boxer Mohammad Waseem At Arrival Quettaairport
ورلڈ سلور فلائی ویٹ باکسنگ ٹائٹل جیتنے والےپاکستانی باکسر محمد وسیم اپنےآبائی شہرکوئٹہ پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔

محمد وسیم کااستقبال کرنےوالوں میں اہلخانہ کےعلاوہ دوست احباب بھی شامل تھے،اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے،ائرپورٹ پر محمد وسیم کو لینے کےلئے پہنچنے والوں میں ٹریفک پولیس کا خصوصی پروٹوکول دستہ بھی موجود تھا،وہ کوئٹہ پہنچنے پر بےحد خوش دکھائی دئیے۔

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہناتھا کہ وہ میڈیا سمیت استقبال کرنےوالوں کے بے حد مشکور ہیںاور تمام سپورٹ کرنےوالوں کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

محمد وسیم کا کہناتھا کہ انہیں پاکستانی ہونےپرفخر ہے، وہ تعاون کرنےاور حوصلہ افزائی پرکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کے بھی مشکور ہیں۔

اسپانسرشپ کےحوالے سے سوال کےجواب میں محمد وسیم کا کہناتھا کہ پاکستان میں انہیں اسپانسر کرنےکے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔

آئندہ کےپلان کےحوالے سے ان کا کہناتھا کہ انہوں نے آئندہ ورلڈ گولڈ ٹائٹل کےلئے چیلنج کیاہواہے، اس کے لئے انہیں سخت محنت کرناپڑےگی، انہیں 3 کوچز بھی چاہئے ہوں گے ۔

محمد وسیم نے گذشتہ اتوار کو جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ورلڈ سلورفلائی ویٹ ٹائٹل مسلسل دوسری بار جیت کر اپنےاعزاز کا کامیابی سے دفاع کیاتھا۔
تازہ ترین