تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاناما اور کرپشن کے خلاف متحد ہوجائیں۔
حیدر آباد میں سندھی ثقافت تقریب سے خطاب میں عارف علوی نے کہا کہ وہ اُن لوگوں میں سے ہیں، جن کے والدین نے ہجرت کی اور سندھ نے اپنے اندر سمویا،سندھ دھرتی کو لوٹنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اپنے شہزادوں کو پاناما میں ملوث نہ ہونے دیں ۔