• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، امیرہوتی

Ameer Hyder Hoti Slams Imran Khan
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان کا اپنا کوئی منصوبہ تو ہے ہی نہیں، وہ دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے جائیں، اُن کو اجازت ہے۔

سوات کے باغ ڈیرئی میں جلسے سے خطاب میں امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ90 دنوں میں تبدیلی لانے والے ساڑھے3 سال میں تبدیلی کیوں نہ لا سکے،عمران خان نے نیا پختونخوا اور تبدیلی کا دعویٰ کیا جو دوربین میں بھی نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں کے پی کا حصہ پنجاب کو دینے کے لیے تیار نہیں،تخت اسلام آباد کے لیے پختونوں کو قربانی کا بکرا بنا یا جا رہا ہے۔

امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر سیاست چمکا رہے ہیں۔
تازہ ترین