• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے قائداعظم ؒ کے پاکستان کو تباہ کردیا ، طاہر القادری

Rulers Destroyed Quids Pakistan Tahir Qadri
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے حکمرانوں نے قائد اعظمؒ کے پاکستان کو تباہ وبرباد کردیا ہے ، ملک میں سیاسی اور معاشی دہشت گردی کی جارہی ہے ۔

پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بناناتھا،موجودہ حالات نے ملک کو بے امن کردیا ہے، ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

علامہ طاہر القادری نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں نے ملک اور عوام کے ساتھ بہت کھلواڑ کرلیا ، ملک میں سیاسی او رمعاشی دہشت گردی کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین