• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شاہ سلمان کی خلیجی ملکوں کے دورے پر ابو ظہبی آمد

Saudi King Salman Reached Abdu Dhabi In Gulf Tour
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے ہیں۔

شاہ سلمان یو اے ای کے بعد تنظیم کے تین اور رکن ممالک قطر ،کویت اور بحرین جائیں گے۔وہ ابو ظبی کے بعد دوحہ اور پھر وہاں سے منامہ جائیں گے جہاں وہ خلیج تعاون کونسل کے سینتیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔

جی سی سی کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں علاقائی سلامتی ،دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ ،خطے کو درپیش ممکنہ چیلنجز کا مقابلہ اور خلیجی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے ایسے موضوعات سرفہرست ہیں۔جی سی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد شاہ سلمان کویت کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
تازہ ترین