• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکردگی کے بل پر 2018ءمیں حکومت بنائیں گے،پرویز خٹک

Pti Make A Next Term Government On Basis Of Performance
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی کارکردگی کے بل بوتے پر پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عوام اس ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں،ملک کی باگ ڈور ایماندار قیادت کودینا چاہتے ہیں،تحریک انصاف ہر چور اور لٹیرے سے تلاشی لیکر دم لے گی۔

اس موقع پر ن لیگ کے رہنما محمد ظاہر خان نے خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ لند ن میں اربوں روپے کے فلیٹس کسی طرح خریدے گئے، نوازشریف اوراس کا خاندان اپنی پوزیشن واضح کریں ۔
تازہ ترین