• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی رضا عابدی کی پارٹی رکنیت ختم،اسمبلی نشست چھوڑنے کی ہدایت

Over Party Member Ship Evacuation Assembly Seat Of Ali Raza Abdi
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 23اگست 2016ء کو اختیار کی گئی پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں اسمبلی نشست چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق علی رضا عابدی نے تنظیمی اور سیاسی پالیسیوں سے مسلسل انحراف کیا، رابطہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی کو متعدد بار متنبہ کیا اورا نہیں پالیسی کے دائرے میں کام کرنے کی واضح ہدایت کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 3ماہ کے دوران پالیسیوں کی پیروی نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی نے مشترکہ مشاورت کے بعد ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی جبکہ انہیں اسمبلی نشست چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین