• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک

Coal Mine Blast In China 32 Miner Killed
چین کے شمالی علاقے انر منگولیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 32 مزدور ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شمالی علاقے انر منگولیا کی کان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ گیس بھر جانے سے اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 32 مزدور ہلاک اور 149 پھنس گئے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے باہر نکالا۔

چین میں حکومت کی جانب سے سردیوں میں کوئلے کی ڈیمانڈ پوری کرنے اور قیمت نیچے لانے کے لئے پیداوار کی اجازت ملنے کے بعد سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل چین کے شمال مشرقی صوبے ہلونجیانگ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔
تازہ ترین