• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجنی کانت فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی،اسپتال منتقل

Rajnikanth Injured During Film Shooting Hospitalized
منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت اپنی نئی آنے والی فلم ٹوپوائنٹ زیرو، کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت 65 سال کی عمرمیں بھی ایکشن فلمیں اورغیر معمولی کردارادا کرنے میں خاصے مشہورہیں، رجنی کانت ہدایتکار ‘‘ایس شنکر’’ کی نئی آنے والی فلم ٹوپوائنٹ زیرو کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ منظرکوعکسبند کرانے کے دوران اچانک گرپڑے۔

اداکارکے گرنے سے ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکارٹھیک ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھربھیج دیا گیا ہے۔

واضح ر ہے کہ فلم زیرو ایک سائنس فکشن فلم ہے جو آئندہ برس دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین