• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر: پشاور جانے والی ٹرین کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

3 Bogies Derailed Near Bhakkar Of Peshawar Bound Train
بھکر میں کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں ۔ ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ۔

بھکرمیں بہل روڈپھاٹک کےقریب کراچی سے پشاور جا نے والی خوشحال خان ایکسپریس کی 3بوگیاں پٹڑی سےاترگئیں۔جس کے باعث کوٹ ادو،کندیاں سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کےتمام مسافر محفوظ ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائی کے لیے ملتان سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین