• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Steven Smith Scores 164 As Australia Wins Against New Zealand In 1st One Day
آسٹریلیا نے کپتان اسٹیون اسمتھ کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو چیپل ہیڈلی سیریز کے پہلے میچ میں 68 رنز سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

سڈنی میں کینگروز قائد نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن 92 رنز پر ہوم سائیڈ نے چار وکٹ گنواد یے، اس کے بعد کپتان نے اپنا فیصلہ درست ثابت کرنے کی ٹھانی اور کیویز کی پٹائی شروع کردی۔

 اسمتھ نے 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 164 رنز بنائے اور انھیں ٹرینٹ بولٹ نے آؤٹ کیا۔ یہ سڈنی میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ انہوں نے آسٹریلین کپتان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا جو2006 میں رکی پونٹنگ نے جنوبی افریقا کے خلاف قائم کیا تھا۔ ٹریویس ہیڈ نے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو ایک مشکل ہدف دے دیا۔ ینری، ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشام نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں کیویز ابتدا میں ہی ٹام لیتھم اور کین ولیمسن سے محروم ہوگئے۔ جیمز نیشام نے 34 رنز بنا کر اسکور کو 126 رنز تک پہنچانے میں مارٹن گپٹل کا ساتھ دیا کولن منرو نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جو فتح کے لیے ناکافی تھی۔

مارٹن گپٹل نے 114 رنز بنائے۔کیوی ٹیم 45 ویں اوور میں 256 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ آسٹریلوی کپتان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تازہ ترین