• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chinese Dragon Festival Boat
چین کے صوبے ہینان کی کاؤنٹی لنگ شوئی میں گزشتہ روزروایتی ڈریگن بو ٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لو گ شریک ہوئے۔

قومی سطح پر ہر سال بعد منعقد کئے جانیوالے اس قدیم فیسٹیول میں صرف ایسی کشتیاں ریس میں شامل کی جاتی ہیں جو چار دہائیوں تک مسلسل پانی میں رہی ہوں۔

دلکش نقش و نگار سے مزین ان ڈریگن کشتیوں کو چلانے اورر یس میں حصہ لینے کیلئے چین بھر سے کل 36ٹیموں نے شرکت کی جن میں صرف پر وفیشنل ہی نہیں بلکہ شو قیہ ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔

100،200اور500میٹر ریس میں کل چھ راؤنڈ ہوئے جس میں حصّہ لینے اورتیزی سے چپو چلاتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ان کھلاڑیوں نے جی جاں سے مقابلے میں اپنی کارکردگی دکھائی۔

رنگ برنگے ڈریگن کی شکل سے مشابہہ کشتیوں کی اس ریس کو دیکھنے کیلئے شہر یوں کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں موجود تھی ۔
تازہ ترین