• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں مسلم طالبہ پر حملہ،حجاب نوچنے کی کوشش

Attack On Muslim Student In New York Trying Plucking Veil
امریکا میں نومنتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے امریکا میں مقیم مسلمانوں بالخصوص حجاب پہننے والی خواتین اورلڑکیوں کے خلاف نسل پرست سفید فام امریکیوں کی جانب سے نفرت انگیزحملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایک مصری نژادمسلم طالبہ یاسمین سوید  پرزیرزمین ٹرین میں سفرکے دوران شراب کے نشے میں دھت تین سفید فام امریکیوں نے اس پرمبینہ حملہ کیا اوراسے’’دہشت گرد‘‘قراردیتے ہوئے اس کا حجاب نوچنے کی کوشش کی ۔

اس دوران مین ہٹن سے گزرتی ہوئی ٹرین میں موجود کوئی شخص اس کی مدد کو نہیں آیا جبکہ اس دوران تینوں ملزمان ڈونلڈٹرمپ کے حق اوراسلام مخالف نعرے لگارہے تھے۔

مسلم باروچ کالج کی طالبہ18سالہ یاسمین سوید نے نیویارک ڈیلی کو بتایا کہ اس نے خوفزدہ ہوکرایک ہاتھ سرپر رکھ لیا تاکہ حملہ آوران کا اسکارف نہ نوچ لیں اور ٹرین کی بوگی میں دوسری جگہ جاکر جان بچائی۔

نیویارک پولیس کی نفرت پر مبنی جرائم سے نمٹنے والی ٹاک فورس جمعرات کو پیش آئے اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
تازہ ترین