• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمٰن عرف بھولا بینکاک میں غیرقانونی مقیم تھا

Rehman Alias Bhola Was Living Illegally In Bangkok
افضل ندیم ڈوگر.....کراچی کے سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم رحمٰن عرف بھولا بینکاک میں غیرقانونی مقیم تھا۔

چند دن قبل عبدالرحمٰن بھولا بینکاک میںرائل گارڈن ہوٹل کےکمرہ نمبر405سے مقامی پولیس اور انٹر پول کے ہاتھوں گرفتارہوا۔

47 سالہ عبدالرحمٰن نے 17 جون 2009ء کو پہلا پاسپورٹ بنوایا۔اس نے پاسپورٹ نمبر ڈی کیو9159251 پر پہلا سفر دبئی تک کیا، سانحہ بلدیہ کے فوری بعد اس نے دبئی کا رہائشی ویزہ لگوایا اور دبئی سے ہی 24 جنوری 2014ء کو نیا پاسپورٹ جاری کرایا۔اس کے نئے پاسپورٹ کی مدت 23 جنوری 2019ء تک ہے۔

2015 جے آئی ٹی سامنے آئی تو ملزم دبئی میں قیام پذیر تھا۔ 26 جنوری 2015 کو دبئی سے ملائیشیا کا ملٹی پل انٹری کا ویزہ لیا اوروہ جنوری 2015 میں ہی دبئی سے کوا لالمپور روانہ ہوگیا۔

رحمٰن بھولے کا ملائیشیا کا ویزہ 18 نومبر 2016ء کو ختم ہوگیا،پھر اس نے مقامی ایجنٹوں کی مدد سے تھائی لینڈ فرار کی منصوبہ بندی کی۔ 18 نومبر کو ملائشیا کے شہر سرحدی مقام کوتا بارو پہنچا۔

وہ انسانی اسمگلروں کی مدد سے تھائی بارڈر عبور کرکے گولک پہنچا، تھائی ایجنٹوں نے اُسے مخصوص راستے سے بینکاک پہنچایا۔
تازہ ترین