• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے 4دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی

Army Chief Confirms Death Sentences To 4 Terrorists
آرمی چیف جنرل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی،یہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد اس نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں عطاالرحمان ولد فقیرمحمد، محمد صابر ولد الطاف گل اور فاروق بھٹی ولد محمد اسحاق شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور اے ایس ایف اہل کاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی ایئرپورٹ، سی آئی ڈی بلڈنگ، آئی ایس آئی آفس سکھر اور فورسزکے قافلے پر حملے میں یہی دہشت گرد ملوث تھے، جبکہ ایس ایس پی چوہدری اسلم کو بھی انہی دہشت گردوں نے قتل کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں نے ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 226 افراد کو حملوں میں زخمی بھی کیا، ان دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات کی سماعت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان دہشت گردوں نے مجموعی طورپر 58افراد کو قتل کیا، دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات کی سماعت کی گئی۔
تازہ ترین