• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کھلاڑیوں نے ہوٹل میں کئی لوگوں کی جان بچائی

Pakistani Cricketer Save Lives
کھیل کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اصلی امتحان میں ہیرو بن گئے، نجی ہوٹل میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے لوگوں کی جان بچائی، چینی شہریوں کی بھی مدد کی، کمرے کی کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے کا راستہ دکھایا۔

نجی ہوٹل میں موجود پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود، حماد اعظم، یاسین مرتضیٰ اور کرامت علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنی جان بچانے کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو بھی بچایا۔

کھلاڑیوں نے بتایا کہ بچے بہت خوفزدہ تھے اور انہیں نکلنے کا راستہ بھی سمجھ نہیں آرہا تھا،بچوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے چینی شہریوں کی بھی مدد کی اور ان کو کمرے کی کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے کا راستہ دکھایا۔
تازہ ترین