• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن کامیڈی فلم ’لا لا لینڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

La La Land Official Trailer
رومانٹک فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن کامیڈی فلم ’لا لا لینڈ‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ڈیمین چازیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک موسیقار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان گوسلنگ، ایما اسٹون، جے کے سیمونز، فن وٹروک، جان لیجنڈ اور میگن فے سمیت دیگر شامل ہیں۔

فریڈ برگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 16دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین