• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے4 جديد سپرمشاق طیارے نائیجیریا کےسپرد کردیے

Pakistan 4 Super Mashaq Aircraft Delivered To Nigeria
پاکستان نے 4 جديد ترين سپرمشاق طيارے نائيجيريا کے سپرد کرديے،معاہدے کے تحت پاک فضائيہ، نائیجیرین فضائیہ کوتربیت اورتکنیکی تعاون بھی فراہم کریگی۔

ترجمان پاک فضائيہ کے مطابق نائيجيرين فضائيہ کے اہم مرکز کڈونا ميں منعقدہ خصوصي تقريب ميں پاک فضائيہ کے سربراہ ايئرچيف مارشل سہيل امان نے طيارے نائيجيرین فضائيہ کے سپرد کیے۔

پاکستان اور نائيجيریا کے مابین طياروں کی فراہمی کا معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا،معاہدے کے تحت پاکستان 10 جديد ترين سپرمشاق طیارے نائیجریا کو فراہم کریگا۔

طیارے جديد گلاس کاک پٹس اورماحولیاتی کنٹرول نظام سے لیس ہیں،پاک فضائیہ کي جانب سے نائیجیرین فضائیہ کو تربیت اورتکنیکی تعاون کی فراہمی بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

ترجمان پاک فضائيہ کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کوطیاروں کی فراہمی سے ملکی دفاعی صنعت کيلئے نئے مواقع میسرآئیں گے۔
تازہ ترین