• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملوں میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جا سکتا ، ثناء اللہ زہری

Attackers Not Forgive Says Sana Ullah Zehri
وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ معصوم لوگوں اور سیکورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور ان پر حملوں میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی انہیں بلوچستان میں جائے پناہ مل سکے گی،سیکورٹی ادارے آخر حد تک ان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ضلع پشین کے علاقع حرمزئی میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں سانحہ 8اگست اور دہشت گردی کی دیگر کاروائیوں میں ملوث عناصر کی ہلاکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس، ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیر اعلی نے آپریشن میں سول ہسپتال کوئٹہ کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے بعد سے اب تک ان کی بھرپور کوشش تھی کہ وکلاء کی شہادت میں ملوث عناصر کو جتنی جلد ممکن ہو سکے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے جس کے لیے سیکورٹی فورسز دن رات کوشاں تھیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انہیں اس میں کامیابی حاصل ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والی سیکورٹی فورسز کے لیے انعامات و اسناد کا اعلان کیا ۔
تازہ ترین