• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جیا للیتا چنئی میںانتقال کر گئی

Tamil Nadu Chief Minister Jayalalithaa Has Lived Chennai Mynantqal
بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جیا للیتا چنئی کے اسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔

اڑسٹھ سالہ جیا للیتا کچھ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھیں اور کل انھیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ اس سے قبل جیا للیتا نے رواں سال 23 مئی کو چھٹی مرتبہ تامل ناڈو کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔وہ پہلی مرتبہ 1991ء میں وزیراعلیٰ بنی تھیں۔

سیاست میں آنے سے پہلے جیاللیتا تامل فلموں کی مشہور ہیروئن تھیں اور تامل ناڈو میں جیا للیتا کو ان کے مداح ’’اماں‘‘ کہتے تھے۔

جیا للیتا کے انتقال کی خبر سنتے ہی چنئی میں ان کے مداح غم میں ڈوب گئے ہیں۔
تازہ ترین