• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Aziz Mian Qawwal Died 16 Years Ago Today
’اللہ ہی جانے کون بشر ہے‘، ’نبی نبی یا نبی‘ سمیت سیکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے ملک کے نامور قوال عزیز میاں کو دنیا سے گزرے 16 برس بیت گئے۔

عزیز میاں قوال کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے، وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔انہوں نے جامعہ پنجاب لاہور سے فارسی، اردو اور عربی میں ایم اے کیا تھا۔

وہ قوال کے ساتھ ساتھ عظیم فلسفی بھی تھے، ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا جب کہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے۔

عزیز میاں قوال 6دسمبر2000ء کو علالت کے باعث 58برس کی عمر میں انتقال کر گئے لیکن ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی لوگوں کےذہنوں میں گونجتی ہیں۔
تازہ ترین