• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں ہاتھیوں کا سالانہ پولو ٹورنامنٹ

Nepal Host Annual Elephant Polo Championship
نیپال کے قصبے میگھولی میں ہاتھیوں کے36ویں سالانہ پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

رائل چھٹوان نیشنل پارک میں منعقد ہونے والے اس سالانہ پولو ٹورنامنٹ میں امریکا، برطانیہ، تھائی لینڈاور میزبان نیپال سمیت8 ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس ایونٹ میں شامل ہاتھیوں کیلئے خصوصی ضابطے پر عمل کیا جاتاہے جس کے تحت ہاتھیوں کے قد او روزن کا خاص خیال رکھا جاتاہے اورزائد وزن کے حامل ہاتھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

اس عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی میزبان ملک نیپال کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔
تازہ ترین