• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر اور جنوری میں بارشیں اوربرفباری کم ہو گی

Rain And Snow Will Be Less Than In December And January
دسمبر اور جنوری میں بھی بارشیں معمول سے کم ہوں گی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی معمول سے کم ہو گی۔

محکمہ موسمیات نے 2016 کو گرم ترین سال قرار دے دیاہے اورپیشگوئی کی ہے کہ اس دسمبر اور جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی،جس سے آبی ذخائر مزید کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے دسمبر 2016 اورجنوری 2017ء کی جائزہ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں بارشیں اوربرفباری معمول سے کم جبکہ جنوری میں تقریباً نارمل ہوں گی ،پنجاب اورخیبرپختونخوا میں اسموگ اوردھند چھائی رہے گی جس کی شدت ملی جلی ہوگی ، دن کے وقت درجہ حرارت بھی معمول سے قدرے زیادہ رہے گا ۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ کم بارشوں کےباعث آبی ذخائرمزید کم ہو جائیں گے،واٹر مینجمنٹ حکام اورصارفین پانی کے استعمال میں اتنہائی احتیاط سے کام لیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گرد و نواح میں کم سے کم درجہ حرارت 12 عشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کئی رو زتک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے بارش نا ہونے کی وجہ سے پڑنے والی خشک سردی سے شہریوں میں نزلہ زکام م اور کھانسی کی شکایت عام ہے۔

کوئٹہ میں موسم کی صورتحال یکسر تبدیل ہو رہی ہے دو ہفتوں کے دوران سرد و خشک رہنے والے موسم میں خشکی برقرار ہے تاہم سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دو تین درجے گر چکا تھا، آج صبح ریکارڈ کے مطابق کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت دو درجےڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

قلات جہاں گذشتہ ہفتے تک کم سےکم درجہ حرارت منفی چار ڈگری تک گر گیاتھا،وہاں بھی اب سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی، قلات میں آج کم سےکم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

اسی طرح ژوب اوردالبندین میں کم سےکم درجہ حرارت چھ اور خضدار میں کم سےکم درجہ حرارت 10ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاہے۔
تازہ ترین