• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاک باپ نے 5 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Father Committed Suicide After Killing 5 Children
چنیوٹ میں ظالم شخص نے بیوی کے روٹھ کر میکے جانے کا بدلہ اپنے پانچ بچوں سے لیااورایک بیٹی سمیت پانچ بچوں کو گلا دبا کر مار دیا اور اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر ڈالا۔ واقعہ نواحی علاقے دلیل والا میں پیش آیا۔

چنیوٹ کے نواحی علاقے دلیل والا کے رہائشی محمد حسین کی بیوی ایک ماہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی ، جس کا بدلہ اس نے بچوں سے لیا اور گلادباکر قتل کردیا،مرنے والوں میں ایک سے چھ سال کے چار بیٹے اور آٹھ سال کی بیٹی شامل ہے،بعد میں محمد حسین نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر ڈالا۔

پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال لالیاں منتقل کردیا ہے۔
تازہ ترین