• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jayalalithaa Dead Chennai Shuts Down After Tamil Nadu Cms Demise
تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کی آخری رسومات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ مقامی حکومت نے سوگ کے سلسلے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

ان کی لاش اسپتال سے ان کی رہائش گاہ ’اماںپوز گارڈن‘ منتقل کی جائے گی جہاں رسومات کی ادائیگی کے بعد ان کی لاش رجاجی ہال منتقل کی جائے گی۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان کی موت کے اعلان سے قبل مقامی نیوز چینل نے ان کی موت کی افواہ کی خبر چلادی تھی جس کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ۔

تاہم اسپتال انتظامیہ نے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے ان کی موت کا اعلان کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین