• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل میں مقیم لوگوں کا سامان اور نقدی غائب

Staying In Hotel Equipment And Cash Missing
شاہراہ فیصل پرہوٹل میں آگ کے واقعے کے بعد متاثرہ افراد کی رہنمائی کے لئے پولیس کی جانب سے ہیلپ اور انفارمیشن ڈیسک قائم کیا گیا تھا۔ڈیسک پر موجود صدر تھانے کا پولیس آفیسر متاثرہ افراد سے انکی شکایات سنتا رہا۔

پولیس ڈیسک پر موصول ہونےوالی شکایات کے مطابق آگ لگنے کے بعد ہوٹل میں مقیم افراد اپنا سارا سامان ہوٹل میں ہی چھوڑ کر جان بچاکر باہر نکل گئے تھے ۔

تاہم آگ پر قابو پائے جانے کے بعد وہ اپنا سامان حاصل کرنے کے لئے ہوٹل واپس آئے اور اپنے کمروں میں پہنچے تو  وہاں پر انکا بہت سا قیمتی سامان غائب تھا۔

پولیس ڈیسک میں بتائی گئی شکایات میں کسی کا قیمتی سامان ، کسی کے پیسے  اور کسی کے کپڑے  غائب تھے۔
تازہ ترین