• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاء میں کئی متوازی جہاں موجودہیں،ماہرین

Several Parallel To The Present Experts In Space
ماہرین طبیعیات کے ایک گروہ کے نظرئیے کے مطابق کائنات میں کئی جہان وجود رکھتے ہیں جو باہم تعامل کرکے ایک دوسرے پر اثراندازبھی ہوتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین طبیعیات ہماری اس اکلوتی کائنات کے جمود والے نظرئیے کو چیلنج کرتے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ اس کائنات کے اندر کئی مختلف جہان ایک ساتھ پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے کو متاثر بھی کرتے ہیں۔

پروفیسر ہاورڈوائزمین اورڈاکٹرمشیل ہال جو گریفتھ یونیورسٹی کے مرکز برائے کوانٹم ڈائنامکس سے تعلق رکھتے ہیں ۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سےتعلق رکھنے والےڈاکٹر ڈیرک اندرے ڈیکارٹ کا دعویٰ ہے کہ متوازی جہانوں کا وجود ایک حقیقت ہے اوریہ کوانٹم میکانیات کے ذریعے ایک دوسرے پر اثراندازبھی ہوتے ہیں۔

یہ ماہرین دعویٰ کرتے ہیں کہ کوانٹم نظریہ کثیرالجہان تصورات کی وضاحت کے لئے ایک ضرورت ہے لیکن یہ ماہرین آنجہانی رچرڈفے مین کے اس قول کو تسلیم کرتے ہیںجس میں انہوں نے ایک بارکہا تھا  کہ میرا خیال ہے کہ میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ کوانٹم میکانیات کو کوئی نہیں جانتا۔
تازہ ترین