• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ہمارے سر شرم سے جھکا دئیے، بھارتی صحافی

The Government Gave Bowed Our Head In Shame Indian Journalist
جاوید رشید.....بھارت کے ممتاز صحافی اور ہند سما چار کے سابق بیورو چیف این آر گپتا نے کہاہےکہ بھارت سرکار نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ جو کیا اس سے بھارتی صحافیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ سرکار کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ امرتسر کے ہوٹل ریڈ سن میں پاکستانی وفد کو روکے رکھنے سے ہمیں دلی تکلیف ہوئی ہے۔ گولڈن ٹیمپل میں بھارتی میڈیا کو سرکار کی طرف سے بتایا گیا کہ پاکستانی وفد آرہا ہے لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد بتایا گیا کہ پاکستانی وفد واپس پاکستان چلا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملاقات اوربات چیت سے راستے کھلیں گے۔ بات چیت کے دروازے بند کرنا مشکلات کو بڑھا دے گا۔

انہوں نے ’’جنگ‘‘ سے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ ایک پکنک کانفرنس تھی انہوں نے کہا ہمیں پاکستان سے  وفد کا آنا اچھا لگا ہے، لیکن جس طرح کی خبریں سامنے آئی ہیں اس سے دل دکھی ہوگیا ہے۔

ایسا کرنے سے بھارتی سرکار کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، پاکستان بھارت کے تعلقات اچھے ہوں گے تو خطے میں امن بھی اچھے سے قائم ہوگا۔ 
تازہ ترین